
پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کی پہلی رات کا ذکر کیا۔
ایک پوڈکاسٹ گفتگو کے دوران عفت عمر نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں شادی کی پہلی رات کو عموماً بہت رومانوی اور فلمی انداز میں دکھایا جاتا ہے، لیکن حقیقی زندگی اس سے مختلف ہوتی ہے۔ انکے مطابق انکی اپنی شادی کی پہلی رات کافی سادہ تھی، جسمیں وہ فرش پر بیٹھ کر سلامی کے پیسے گننے میں مصروف رہیں اورپھر تھکن کے باعث سوگئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اصل زندگی میں ایسے لمحات پر لوگ زیادہ تر تھکے ہوئے ہوتے ہیں اور ڈراموں جیسی توقعات حقیقت سے مختلف ہوتی ہیں۔
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں۔ کچھ صارفین نے ان کی صاف گوئی اور سادگی کو دلچسپ قرار دیا جبکہ بعض نے کہا کہ نجی باتوں کو اس انداز میں شیئر کرنا غیر معمولی ردعمل پیدا کرتا ہے۔
اسی گفتگو میں مصنف عدیل افضل نے ڈراموں میں شادی کے مناظر لکھنے کے تجربات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سین لکھنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ ناظرین کی توقعات زیادہ ہوتی ہیں، اس لیے کہانی کو اشاروں اور علامتی انداز میں آگے بڑھانا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شادی کی رات کے مناظر کو اس انداز میں پیش کرنا جو ناظرین کے ذہن میں دیر تک رہے، ایک مشکل تخلیقی عمل ہے۔
یہ گفتگو ایک بار پھر اس بحث کو اجاگر کرتی ہے کہ ڈرامائی کہانیوں اور حقیقی زندگی کے تجربات میں واضح فرق پایا جاتا ہے۔









