نگران حکومت کا ادویات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

0
74

ہاٹ لائن نیوز : ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

درخواست محمد اسلم کیجانب سے دائر کی گی ۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیسن کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگران حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا ، میڈیسن کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، حکومت نے میڈیسن کی قیمتیں مقرر کرنے کی سیکشن ڈرگ ایکٹ سے نکال رہی ہے، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں ہے ،عوامی اور جمہوری حکومت آنے والی ہے یہ اقدام وہ کرسکتی ہے ، موجودہ نوٹیفکیشن آئینی اور قانونی کے منافی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے جو عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply