چین نے پاکستان کو انوکھا تحفہ دےدیا

0
66

ہاٹ لائن نیوز : چین نے پاکستان کو آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی وارننگ دینے کے لیے موسم کا پتہ لگانے والے آلات تحفے میں دیے ہیں۔

اس سے ملک بھر میں خاص طور پر تھرپارکر جیسے علاقوں میں جان و مال کے نقصان سے بچا جا سکے گا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر مالیت کے 25 ویدر ڈیٹیکٹرز مفت دیے ہیں۔

ڈی جی میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ یہ چینی ڈیوائسز بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیش گوئی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جو ملک بھر میں میٹرولوجیکل ڈیٹیکٹرز لگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں چین سے 14000 کلومیٹر کی رینج والا ریڈار بھی مل رہا ہے، ان آلات کی وجہ سے وہ قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کر سکیں گے۔

Leave a reply