
سمرقند: عالمی شطرنج اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان نے اپنی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان اوپن ٹیم نے کیٹیگری ڈی میں مجموعی طور پر 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے۔
پاکستانی ٹیم نے مصر اور یمن کے خلاف مقابلے برابر کھیلے، جبکہ کولمبیا اور جنوبی افریقا کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان نے اپنی پوزیشن میں 29 درجے بہتری حاصل کی۔
چیس فیڈریشن پاکستان کے صدر ذیشان نقوی نے بھی اولمپیاڈ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومتی تعاون میں اضافے سے پاکستان میں شطرنج کے کھیل کو مزید فروغ مل سکتا ہے۔
اولمپیاڈ کا انعقاد ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں ہوا، جہاں مختلف ممالک کی شطرنج ٹیموں نے شرکت کی۔









