وجے دیوراکونڈا نے شادی کے بعد اپنے گاؤں کے طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا

0
108
وجے دیوراکونڈا نے شادی کے بعد اپنے گاؤں کے طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا

اداکار وجے دیوراکونڈا نے اداکارہ رشمیکا مندانا سے شادی کے بعد اپنے گاؤں کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے لیے اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔
شادی کے بعد جوڑے نے اپنے گاؤں کے ایک مندر کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد مندر کے باہر جمع ہوئی تاکہ اداکار جوڑے کو دیکھ سکیں۔
وجے نے اپنی خیرات کے تحت دیوراکونڈا چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذریعے تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کے اچمپیٹ ڈویژن کے 44 سرکاری اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔ ان کا یہ اقدام سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے اور شائقین نے اس کی خوب تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ وجے اور رشمیکا نے 26 فروری کو اُدے پور میں روایتی تلگو رسومات کے مطابق شادی کی تھی۔ شادی کے بعد 4 مارچ کو حیدرآباد دکن میں انہوں نے فلم انڈسٹری کے دوستوں کے لیے ایک شاندار استقبالیہ بھی منعقد کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

Leave a reply