
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ایک کانسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں ایک مداح کی جانب سے موبائل فون اسٹیج پر پھینکے جانے کا واقعہ دکھائی دیتا ہے۔
وائرل ویڈیو کے مطابق عاطف اسلم اپنی پرفارمنس میں مصروف تھے کہ اچانک ایک موبائل فون اسٹیج پر آ گرا۔ گلوکار نے گانا روک کر فون اٹھایا اور اسے دیکھنے کے بعد حاضرین کی جانب بلند کرکے دکھایا۔
عاطف اسلم نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فون ہی اوپر پھینک دیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ اتنی بلندی سے گرنے کے باعث یہ ٹوٹ چکا ہو۔
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر کانسرٹس کے دوران مداحوں کے رویے اور مناسب انداز میں اظہارِ پسندیدگی کے حوالے سے بحث جاری ہے۔









