پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے: وزیراعظم

0
18
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کے تحفظ کے لیے مملکت کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کے لیے باعثِ مسرت اور فخر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تاریخی، برادرانہ اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔

شہباز شریف کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید وسیع اور مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک امن، سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ حملوں، خصوصاً مکہ مکرمہ سے متعلق ڈرون حملے کی کوشش کی بھی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حرمت اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی دفاعی تعاون کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

Leave a reply