عازمین کیلیے مکہ اور مدینہ میں نکاح کی سہولت

0
53

ہاٹ لائن نیوز : مملکت سعودی عرب آنے والے عازمین کے لیے مکہ اور مدینہ میں نکاح کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عمرہ اور حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کے لیے نئی سہولیات متعارف کرانے کی ترغیب دی۔

انہوں نے منگل کو جدہ میں حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش میں اپنی تقریر کے دوران کہا، ’’کچھ عازمین مکہ یا مدینہ میں شادی کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ خدمات فراہم کرنے والے ان کو یہ سہولیات فراہم کر سکتے ہیں۔ ایک پرائیویٹ فوٹوگرافر کا بندوبست بھی کیا جا سکتا ہے۔

مکہ اور مدینہ سمیت مملکت کے کسی بھی خطے کے لیے سیاحتی پروگرام منعقد کیے جا سکتے ہیں۔

مزید برآں، ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حجاج کو سہولیات فراہم کرنے میں بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی کے لیے تین ایوارڈز کا بھی اعلان کیا۔

سعودی وزیر حج نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مختلف پہلوؤں میں منفرد سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک ٹور گائیڈ، طبی سہولیات و موبائل فارمیسی، بچوں کی دیکھ بھال، وہیل چیئر کی سہولیات رہائش گاہ سے حرم تک فراہم کی جا سکتی ہیں۔

Leave a reply