طالب علموں کے ہراساں کرنے پر سینکڑوں ٹیچرز کی خود کشی

3
131

کوریا: ( ہاٹ لائن نیوز) جنوبی کوریا میں طالب علموں کے ہراساں کرنے پر 100 سے زائد ٹیچرز اب تک خود کشی کر چکے ہیں ، اساتذہ نے طالب علموں اور انکے والدین کی طرف سے مسلسل ہراساں کیے جانے کیخلاف احتجاج ریلی نکالی۔

ریلی میں شریک اساتذہ نے تدریسی عملے کے ساتھ بدسلوکی کے پیش نظر اپنے لیے بہترین تحفظ کا مطالبہ کیا ہے ، اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان کے حقوق بھی اتنے ہی اہم ہیں ، جتنے طالب علم کے حقوق ہیں ۔ والدین اور طالب علموں کی جانب سے غنڈہ گردی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے باہر سیاہ لباس میں ملبوس 15,000 سے زائد افراد نے ریلی نکالی ۔ اسٹیج پر تقریر کے دوران شرکاء کے آنسو نکل آئے، ملک بھر میں دیگر جگہوں پر بھی مختلف ریلیاں نکالی گئیں۔

اساتذہ کی جانب سے یہ تحریک جولائی میں 23 سالہ اسکول ٹیچر کی ہلاکت کے بعد شروع کی گئی تھی ، والدین کی جانب سے بدسلوکی کی شکایت کرنے والی ٹیچر اپنے اسکول میں مردہ پائی گئی تھی ۔

اس کے بعد سے ملک بھر میں اساتذہ کی جانب سے ہر ہفتے مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ 2018ء سے لے کر جون 2023 ء تک جنوبی کوریا میں ایک سو سے زائد اسکول ٹیچرز خودکشیاں کر چکے ہیں۔

3 comments

  1. e-commerce 4 March, 2024 at 01:50 Reply

    Great blog! Is your theme custom made or did you download it from somewhere?

    A design like yours with a few simple adjustements would really make my blog stand
    out. Please let me know where you got your theme. Thanks a lot I saw similar here: sklep online and also here:
    e-commerce

  2. e-commerce 12 March, 2024 at 21:55 Reply

    Wonderful items from you, man. I have have in mind your
    stuff prior to and you’re just extremely magnificent. I actually like what you’ve acquired here,
    certainly like what you are saying and the best way by which you are saying it.
    You are making it entertaining and you continue to care for to keep it sensible.
    I can not wait to read much more from you.
    That is actually a tremendous web site. I saw similar here: Ecommerce

Leave a reply