نااہلی چیلنج

0
67

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) الیکشن کمیشن کا نااہلی کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چلینج ہو گیا ۔

الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کےقانون کوختم کرنےکےاقدامات کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا ۔ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے مشکورحسین نےدرخواست دائر کی ۔

درخواست میں الیکشن کمیشن ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کےتاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر کے پانچ برس کردیا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے ،سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے ، عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کالعدم قرار دے ۔

Leave a reply