اس بار پھر ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے : ڈاکٹر یاسمین راشد

0
28

ہاٹ لائن نیوز : ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے، ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مکمل طور پر دفن ہو گیا ہے، آٹھ فروری کو ان کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ بانی پی۔ ٹی۔ آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے، اتنے ظلم کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کروایا، ن لیگ کو مجبوراََ اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 سے حکومت بنانی پڑی۔

اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے تھے،کوئی شرم کرو، کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ اور کتنا ظلم کریں گے ؟الیکشن کمیشن شریفوں کی باندی بنی ہے، نہ ان کی پاکستان میں کوئی عزت ہے اور نہ بیرون ملک، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ نوٹس لیں۔

Leave a reply