صنم جاوید کی عدالت سے نئی فریاد

0
87

 

ہاٹ لائن نیوز : صنم جاوید کی توہین عدالت درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی پنجاب کا جواب آ گیا ہے؟جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جی، جواب آ گیا ہے۔

عدالت نے صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست کو 24 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی متفرق درخواست پر سماعت کی

صنم جاوید نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی، پولیس نے بتایا کہ صنم جاوید پر دو مقدمات درج ہیں ،عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا ۔

صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے ۔

Leave a reply