کوئٹہ میں طوفانی بارشیں : 21 افراد جاں بحق، 25 زخمی

0
19

ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ میں موسلا دھار بارشوں کے تین اسپیل سے 21 افراد جاں بحق، بارشوں سے 1910 مکانات کو نقصان پہنچا۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کوئٹہ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ بارشوں کے 3 اسپیل کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 21 جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 ہو گئی۔

رپورٹ کیمطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 10 مرد، 4 خواتین ، 11 بچے شامل ہیں۔ بارشوں سےسب سےزیادہ جانی نقصان چمن میں ہوا۔

شدید بارشوں کے باعث 251 مکانات مکمل طور پر تباہ، 4 پل ،14 سڑکیں بھی زیر آب آ گئیں۔ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے 127 جانور بھی مر گئےہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلابی ریلوں سے 62 ایکڑ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Leave a reply