
ملکی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے زیورات خریدنے کے خواہش مند افراد کو کچھ ریلیف ملا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر سونے کے نرخ گرنے کے باعث سامنے آئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4,040 ڈالر فی اونس ہو گئی۔









