
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں،صحافی عمران ریاض خان کی پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ۔
محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت میں بتایا کہعمران ریاض خان کا نام بغیر کوئی وجہ بتائے لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔
درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دئیے گئے ،۔
عدالت کی لاء افسر کو ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل پاکستان کی دستیابی بارے ہدایات لے کر بتائیں ، جس روز اٹارنی جنرل دستیاب ہوں اس روز کیس سن لیں گے۔
وکیل اظہر صدیق نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت عمرہ جانے کیلے درخواست کی سماعت جلد کی جائے۔
جسٹس شجاعت علی خان نےعمران ریاض خان کی درخواست پرچیمبر میں سماعت کی ۔
درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ۔









