حکومت نے مراعات اور الاؤنسز کی ادائیگیاں معطل کر دیں

0
102
حکومت نے مراعات اور الاؤنسز کی ادائیگیاں معطل کر دیں

حکومت نے سرکاری ملازمین کے تمام الاؤنسز اور دیگر اضافی ادائیگیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس ہدایت کے تحت اے جی پی آر نے تنخواہوں کے علاوہ ہر قسم کی ادائیگیاں تاحکم ثانی روک دی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکومت مالیاتی اہداف کے مقررہ معیار کو پورا کرنے کے لیے اس پابندی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
اس وقت صرف سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہیں جاری ہیں، جبکہ دیگر تمام الاؤنسز اور مراعات معطل رکھی گئی ہیں۔

Leave a reply