پی آئی اے نجکاری پر جواب طلب

0
67

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے کیس کو بغیر کاروائی ملتوی کر دیا ، درخواست گزار کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور پی آئی اے کے وکیل کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔

عدالت نے ہائیکورٹ کے پرائیویٹ تنازعات نہ سننے بارے آرڈیننس کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

جسٹس رسال حسن سیدنے نبیل جاویدکاہلوں کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں وفاق سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے ، وزارت قانون،کیبنٹ ڈویژن اور پرائیوٹائزیشن کمیشن نے اپنا جواب جمع کروایا تھا ۔

Leave a reply