پاکستان کے پرچم بردار ٹینکرز کو ایران کی جانب سے اجازت، امریکی صدر کا ردعمل

0
56
پاکستان کے پرچم بردار ٹینکرز کو ایران کی جانب سے اجازت، امریکی صدر کا ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ نے کابینہ اجلاس کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت دے کر خیرسگالی کا مظاہرہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے 26 مارچ کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز سے کئی بڑے آئل ٹینکرز گزر رہے ہیں، جن میں کم از کم 10 ٹینکرز تیل سے بھرے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پرچم بردار آئل ٹینکرز کو اس اہم گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت دینا ایران کی جانب سے ایک مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو مذاکرات میں سنجیدگی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش قرار دیا۔
آبنائے ہرمز دنیا بھر میں تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ سمجھا جاتا ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں توانائی کی ترسیل ہوتی ہے۔ حالیہ علاقائی کشیدگی کے باعث اس روٹ پر بحری نقل و حمل متاثر رہی ہے، تاہم اس پیش رفت کو ممکنہ بہتری کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply