انسداد دہشتگردی عدالت میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید خان کو پیش کردیا گیا

1
59

ہاٹ لائن نیوز : دونوں خواتین کو سرگودھا جیل سے سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا ، عالیہ حمزہ نے کہا کہ جیل میں علیحدہ علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے،سحر و افطار میں انتہائی غیر معیاری کھانا دیا جاتا ہے،سیل میں مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار ہے،بدبو اور تعفن ہے، سیل سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں نہ ہی ملاقات کروائی جاتی ہے، بتایا گیا ہے کہ دیگر شہروں میں بھی آپ کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں، نو مئی کو میں لاہور میں تھی تو میانوالی کیسے پہنچ گئی ؟

صنم جاوید نے کہا کہ سحر اور افطار کا سامان گھر سے لانے کی اجازت بھی نہیں ہے، ان کا مقصد ہمیں توڑنا ہے، ہم حق پر پیں اور کھڑی رہیں گے،جس موبائل کے لیے 14 دن کا ریمانڈ دیا گیا وہ دس مئی سے ان کے پاس ہے،مجھ پر جو مضحکہ خیز مقدمات بنائے گئے ہیں انہیں گینز ورلڈ ریکارڈ میں درجہ ملنا چاہیے،یہ سب مریم نواز کے کہنے پر کیا جا رہا ہے،نظام انصاف کے ساتھ اس سے زیادہ اور سنگین مذاق کیا ہوسکتا ہے ؟

1 comment

Leave a reply