
وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں آنے والے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزیرِ خارجہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والی اس ملاقات میں ایرانی وفد کے ساتھ اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔ اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وفود نے خطے کی مجموعی صورتحال، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا۔








