ایک اور کرکٹر نے سیاست میں قدم رکھ دیا

0
130

ہاٹ لائن نیوز : آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کرنے والے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بھی 7 جنوری 2024 کو حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرکٹرز عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے 3 حلقوں سے نامزدگی فارم جمع کرائیں گے۔

دوسری جانب عوامی لیگ کے دفتر سے چھاترا لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری صدیق نازل عالم نے تصدیق کی ہے کہ کرکٹرز ڈھاکہ ڈویژن کے نامزدگی فارم فروخت کرنے والے بوتھ پر موجود تھے جب کہ اہل خانہ نے بھی نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔

Leave a reply