سپریم کورٹ کواعلیٰ عدلیہ کہنےپرپابندی

0
73

ہاٹ لائن نیوز : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو اعلی عدلیہ لکھنے سے روک دیا۔

گزشتہ روز ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایک وکیل کے سپریم کورٹ کواعلی عدلیہ کہنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو اعلی عدلیہ نہ کہنے کے احکامات جاری کیے اور فیصلہ بھی لکھوا دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے لیے ’عدلیہ‘ کا لفظ آئین میں نہیں لکھا گیا، پاکستان کے آئین کے مطابق اسے صرف سپریم کورٹ کہنا چاہیے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے لیے لفظ ’صاحب ‘ کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ صاحب‘ کا لفظ آزاد قوم کی عکاسی نہیں کرتا۔

Leave a reply