سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی

0
6
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے تک آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 201 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 49 ڈالر کم ہو کر 4788 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ فی تولہ چاندی 145 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 417 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث سامنے آئی ہے۔

Leave a reply