سیلفی کی کوشش نے سیاح کی جان لے لی

0
70

ہاٹ لائن نیوز : سیلفی لینے کی کوشش میں ایک سیاح کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر مندو میں پیش آیا جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثہ کاکرا کھو کے مقام پر پیش آیا جہاں دنیش لودھی نامی شخص اپنے تین دوستوں کے ساتھ اندور شہر سے آیا تھا۔

پولیس کے مطابق دنیش لودھی کھائی کے قریب درخت کے پاس کھڑے سیلفی لے رہے تھے کہ ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ کھائی میں گر گئے۔

Leave a reply