شرمیلافاروقی نےبڑی سعادت حاصل کرلی

0
81

ہاٹ لائن نیوز : شرمیلا فاروقی عمرہ کی ادائیگی کے بعد زیارت کے لیے کربلا پہنچ گئیں، جہاں سے انہوں نے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سابق رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے چند روز قبل عمرہ ادا کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی اور اس سے قبل مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری کے وقت اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔

شرمیلا فاروقی نے کربلا سے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی ہے جہاں سے انہوں نے اپنی زیارت کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس سے قبل عمرہ کی ادائیگی کے وقت مسجد الحرام میں موجودگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ آج ان کے والد کی برسی ہے اور انہوں نے اپنے والد کے ایصال ثواب کے لیے عمرہ ادا کیا ہے۔ شرمیلا فاروقی نے دعا کی کہ اللہ ان کے والد کے درجات بلند کرے اور میری عبادت قبول فرمائے۔

اس سے قبل شرمیلا فاروقی نے مسجد نبوی میں اپنی موجودگی کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں اس وقت صدمے میں تھی جب میرے والد کا 2 سال قبل انتقال ہوا، اس کے 8 ماہ بعد گزشتہ سال حج ہوا۔ جب میں مسجد نبوی میں آئی تو میں نے ایک ناقابل بیان سکون محسوس کیا۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی تازہ ترین تصاویر میں عراق میں زیارتوں
کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے شرمیلا فاروقی کی عمرہ، مسجد نبوی اور زیارت کی تصاویر پر نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply