عدالت عالیہ کی براہ راست کارروائی کا متمنی کون؟

0
93

ہاٹ لائن نیوز : عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

محمد شہباز سمیت دیگر نے مقسط سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ، درخواست میں وفاقی حکومت ،پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انڈیا سمیت دیگر ممالک میں عدالتی کاروائی براہ راست نشر کی جاتی ہیں ، ایسے کرنے سے شہریوں کو براہ راست فائدہ ہوگا ، عدالتی کاروائی کی آڈیو اور ویڈیوز کی ریکارڈنگ کی جانی چاہیے ، چھوٹے شہریوں سے ویڈیو لنک پر وکلاء کو ہائی کورٹ پیش ہونے کی اجازت دی جائے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عدالتی کاروائی براہ راست نشر کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply