شرجیل میمن دوبارہ مصیبت میں پھنس گئے

2
101

کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز ) احتساب عدالت نے شرجیل میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس سے متعلق نیب ترمیم کے تحت دائرہ اختیار چیلنج کرنیکی درخواست مسترد کردی ہے ۔

احتساب عدالت کراچی کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج نے نیب ترمیم کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار چیلنج کرنے کے حوالے سے درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے بعد درخواست غیر موثر ہوچکی ہے۔ کل سپریم کورٹ کا حکم نامہ مل گیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عمل کیا جائے گا ، اب نیب ترامیم ختم ہو گئیں ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان کا حکم نامہ بھی سامنے ہے۔ ریفرنس کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ گواہان کو بلا کر ریفرنس کو چلاتے ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان اور گواہان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کو 5 اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے ۔

2 comments

  1. hitman.agency 5 April, 2024 at 20:50 Reply

    Hi there! Do you know if they make any plugins to assist with
    Search Engine Optimization? I’m trying to
    get my website to rank for some targeted keywords but
    I’m not seeing very good gains. If you know of any please share.
    Appreciate it! You can read similar article here: Auto Approve List

Leave a reply