بجلی کی قیمت میں مزید کتنااضافہ ؟

1
84

اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز )بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے ، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے ۔

درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ پندرہ ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی تھی جب کہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی تھی۔فرنس آئل سے سب سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی، اس سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ ہے ۔

سی پی پی اے کے مطابق ایل این جی سے23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ، ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ بجلی درآمد ہوئی جب کہ چوبیس پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہو گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے 1 ماہ میں صارفین پر 131 ارب روپے کا بوجھ پڑ جائے گا۔ 27 ستمبر کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیپرا میں سماعت ہوگی ۔

1 comment

Leave a reply