شبقدر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین مبینہ دہشت گرد ہلاک

0
14
شبقدر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین مبینہ دہشت گرد ہلاک

شبقدر کے علاقے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین مطلوب افراد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حیات خان عرف حیات اللہ، عاصم اور امین اللہ عرف معاویہ عرف قاری شامل ہیں۔ ادارے کے مطابق ان افراد پر مختلف دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔

حکام کے مطابق کارروائی کے بعد موقع سے تین کلاشنکوفیں، ہینڈ گرنیڈز اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ بعض مشتبہ افراد علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ادارے نے بتایا کہ ہلاک افراد کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a reply