وزیر اعلیٰ پنجاب کا یوم پاکستان پر پیغام

0
52

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوم پاکستان دھرتی سے عہد الفت کی تجدید کا دن ہے، پاکستان کی تعمیر کے لئے آج بھی تحریک پاکستان والےجذبے کی ضرورت ہے، قرارداد پاکستان منظور کرنے والے عمائدین کو یہ قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے،23 مارچ کا دن تحریک آزادی اور تحریک پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

قرار داد پاکستان کی طرز پر آج قرارداد ترقی پاکستان بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، جس طرح مسلم لیگ نے قیام پاکستان کے لیے جدوجہد کی اسی طرح مسلم لیگ( ن ) نواز شریف کی قیادت میں آج تعمیر پاکستان کی قرارداد پر عمل پیرا ہے، آج ہم سب کو کرپشن، غربت، دہشت گردی اور بے روزگاری کے خلاف قرارداد منظور کرنی چاہیے –

مریم نواز نے مزید کہا کہ آج حکومت کو عوام کی خدمت جبکہ عوام کو زمہ دارشہری بننے کی قرارداد منظور کرنی ہو گی، ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ، ماحول صاف رکھنے اور خوبصورت بنانے کی قرارداد منظور کرنی ہو گی-

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان کی ترقی اور استحکام کی کے لیے کام، کام اور کام کی قرارداد کو اپنانا چاہیے، میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ ہمیں عظیم بانیان پاکستان کے نقش قدم پرچلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین، پاکستان پائندہ باد -۔

Leave a reply