شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا جاں بحق

0
108

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں شادی کی تقریب میں قاتلانہ حملے میں امیر بالاج جاں بحق جبکہ 3 افراد شدیدزخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ لاہور کےعلاقے چوہنگ میں پیش آیاہے جہاں ٹیپو ٹرکاں والےکا بیٹا امیر بالاج شادی کی تقریب میں شریک تھا کہ اس دوران مسلح شخص نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں امیرںالاج سمیت 4 افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔

امیر بالاج کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، امیر بالاج کے سیکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ امیر بالاج اندرون شہر لاہور کی مشہور شخصیت ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا تھا، دشمنی کی بنا پر ٹیپو ٹرکاں والا کو خود بھی قتل کیا گیا تھا۔

Leave a reply