سی ٹی او لاہور کو اہم عدالتی احکامات جاری

0
132

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں مانگا منڈی میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹر نہ بنانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے سی ٹی او لاہور کو ایک ماہ میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس رسال حسن سید نے درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست شہری شیخ محمد لطیف شاہد نے احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبے بھر کے پولیس خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس اجراء کی سہولت دی گئی، مانگا منڈی کو اس سہولت سے محروم  رکھا گیا ، مانگا منڈی کی آبادی ساڑھے چار لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔اور چار یونین کونسل اس میں شامل ہیں،مانگا منڈی کے سات گاؤں کے علاوہ دیگر علاقے بھی اس میں شامل ہیں۔، مانگا منڈی میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،شہریوں کو لرننگ لائسنس،رینیول اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے دور دراز کے دیگر علاقوں میں جانا پڑتا ہے،شہریوں کا زائد اخراجات کے علاوہ گھنٹوں قطاروں میں لگ کر پورا پورا دن ضائع ہو جاتا ہے، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مشکل کام سمجھتے ہوئے شہری لائسنس نہیں بنواتے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ مانگا منڈی میں شہریوں کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس سنٹر قائم کیا جائے ۔

Leave a reply