ایئر سیال کوبین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنےکی منظوری

0
36

ہاٹ لائن نیوز۔ : وفاقی کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر ایئر سیل کو بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنیکی منظوری دیدی۔

وزیر اعظم آف پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزراء، افسران اور دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سعودی سرمایہ کاری وفد کی پاکستان آمد کو اقتصادی تعلقات کیلیے انتہائی اہم پیشرفت قرار دیاہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر ایئر سیال کوبین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنیکی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کولمبیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی بھی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کو وزارت انسانی حقوق سے وزارت تعلیم میں منتقل کرنیکی منظوری دیدی۔

اسکے علاوہ وفاقی کابینہ نے چینی سرمایہ کاری کے منصوبوں سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی۔

Leave a reply