سیکرٹری ہیلتھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

0
48

ہاٹ لائن نیوز : عدالتی احکامات نہ ماننے پر سیکرٹری صحت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر،محکمہ ہیلتھ کے ملازم زبیر نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی، عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ کو 5 درخواست گزاروں کو نوکری پر بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

درخواست میں موقف ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ نے نوکری پر بحال کرکے دوسرے روز دوبارہ ڈیوٹی روسٹر سے ہمارا نام نکال دیا، سیکرٹری ہیلتھ نے عدالتی احکامات کی خلاف وزری کی، عدالت ان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے آئندہ سماعت پر عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ سے جواب طلب کرلیا، جسٹس مزمل اختر نے درخواست پر سماعت کی۔

Leave a reply