سیکرٹری داخلہ پنجاب کی دوسری اہلیہ سے بیمار بیٹی چھیننے کے خلاف کیس

0
41

ہاٹ لائن نیوز : گارڈین عدالت نے نور الامین مینگل کو ان کی دوسری بیوی سے بیمار بیٹی چھیننے سے روک دیا، جج جواد ظفر نے عنبرین مینگل کی درخواست پر سماعت کی،ان کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین کو 18اپریل کے لئے نوٹسز جاری، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک آٹزم کا شکار بچی ایلیہا کو اسکی والدہ سے الگ نہ کیا جائے، والدہ بھی عدالتی اجازت کے بغیر نابالغ بچی کو عدالتی حدود سے باہر نہ لے کر جائے،عدالت جب مناسب سمجھے گی تو اپنی تسلی کے لئے بچی کو طلب کر سکتی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اپنے شوہر سیکرٹری داخلہ پنجاب کے خلاف بیٹی کے خرچے کا کیس دائر کیا ہوا ہے، جس پر وہ دھمکیوں پر اترا ہوا ہے،وہ سیکرٹری داخلہ پنجاب ہونے کی وجہ سے اثر ورسوخ استعمال کر رہا ہے،انہوں نے دھمکی دی ہے کہ بیٹی چھین کر بلوچستان منتقل کر دے گا،بیمار ہونے کی وجہ سے بیٹی اپنی ضروریات اور مسائل صرف ماں کو ہی سکتی ہے۔ اگر بیٹی کو چھینا گیا تو اسکی صحت اور نفسیات پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بیمار بیٹی چھیننے سے روکنے کا حکم دے، عدالت مستقل بیمار بیٹی کی حوالگی والدہ کو دینے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply