کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کے خلاف درخواست کیوں خارج

0
47

ہاٹ لائن نیوز : کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی ، درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کئی بار ذاتی تشہیر سے منع کر چکی ہے، آپ عوام کے پیسے سے تشہیر نہیں کر سکتے، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری آفیشل ہینڈ آوٹ ساتھ لف ہے۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا، یہ درخواست وقت سے پہلے آئی ہے،اگر پنجاب حکومت دوبارہ ایسا کرے تو آپ درخواست دائر کر دیں۔

عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے منع کرے،کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر آنے والے اخراجات نواز شریف سے وصول کیے جائیں، لاہور ہائیکورٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک کسان کارڈ کی پرنٹنگ روکنے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply