سینئر صحافی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

0
71

ہاٹ لائن نیوز : معروف صحافی اور کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر نادر شاہ عادل عرف شاہ جی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

نادر شاہ نے صحافت کے مختلف شعبوں میں شاندار خدمات انجام دیں۔ وہ تجزیہ نگار تھے۔ مختلف اخبارات کے میگزین اور اسپورٹس سیکشنز میں خدمات انجام دینے کے علاوہ وہ لندن کے اخبار آواز انٹرنیشنل سے بھی وابستہ رہے۔

نادر شاہ عادل طویل عرصے تک کراچی کے روزنامہ ایکسپریس کے ادارتی سیکشن کے انچارج رہے۔

نادر شاہ عادل نے ایک مدت تک نئی نسل کی صحافت کی تربیت کی۔ ان کے زیر تربیت کئی صحافی آج بھی اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کام کر رہے ہیں۔

Leave a reply