فواد چوہدری کی استدعا مسترد

0
80

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی روکنے کی درخواست خارج کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےدرخواست پر سماعت کی ۔

تحریری حکم کیمطابق فواد چوہدری کے کیس کو دو بار کال کیا گیا ، فواد چوہدری کے وکیل عدالت پیش نہیں ہوئے ، فواد چوہدری کے وکیل کو علم تھا آج کیس سماعت کے لیے مقرر ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فواد چوہدری کی اس درخواست سے دلچسپی نہیں رہی ، عدالت عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کرتی ہے ۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی روکنے کے لیے ہائیکورٹ درخواست دائر کی تھی ۔

Leave a reply