سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 16 اپریل کو طلب کر لیا

0
47

ہاٹ لائن نیوز : اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو دن 11 بجے طلب کیا ہے،صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری،28 مارچ کو اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامے کے دوران پنجاب کا بجٹ منظور ہوا تھا۔

25 مارچ کو بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن رکن رانا آفتاب، حافظ فرحت، جنید افضل اور علی امتیاز وڑائچ نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کے ذریعے پنجاب کے عوام کو دھوکا دیا ہے اور بجٹ میں 70 فیصد نوجوان ووٹر کے لیے کچھ نہیں ہے، حکومت سیاسی انتقام کے لیے اپنے مخالفین کے خلاف فسطائیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، بحث میں حصہ لیتے ہوئے حکومتی ارکان نے بجٹ کو متوازن قرار دیا اور کہا کہ اپوزیشن نے اپنے گزشتہ چار سال صرف جھوٹ ہی بولا ہے۔

Leave a reply