اگر امریکہ نے کاروائی کی تو ہم بھی ردعمل دیں گے

0
38

ہاٹ لائن نیوز : ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے فوجی کارروائی کی تو ہم دفاع کا حق استعمال کریں گے،سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ہمارے حملے اسرائیلی جارحیت کا جواب تھے، میزائلوں اور ڈرونز سے کسی شہری کو نہیں بلکہ اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا، آپریشن مکمل طور پر اپنے دفاع کے لیے میں کیا۔

ایرانی مندوب نے برطانیہ، امریکا اور فرانس کے رویے کو منافقانہ قرار دیا اور کہا کہ یہ وہ ممالک ہیں جو فلسطینی عوام کی نسل کشی کو جائز قرار دیتے ہیں، یہی وہ ممالک ہیں جو کہ غزہ میں قتل عام کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار نہیں دیتے۔

Leave a reply