
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے مزید سستا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 5 ہزار 600 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 800 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے مقرر ہوئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 56 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 258 ڈالر پر آگیا۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ہونے والی اس کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں ہوئے ہیں۔









