
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 98 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوکر 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے پر آگئی ہے، جو کہ 1029 روپے کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 12 ڈالر کم ہوکر 4766 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔








