پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی پر دستحط کروانے کا حکم

0
56

ہاٹ لائن نیوز : اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور / ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ ؛ عدالت نے مونس الہی کی انٹرپول پولیس کے ریڈ نوٹسز سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔

اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویراحمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ۔

عدالت نے جیل سپرٹنڈنٹ اڈیالہ کو پرویز الہی کی ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پردستخط کروانے کی ہدایت کردی ۔

تحریری حکم کے مطابق جیل سپرٹنڈنٹ پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروائے ، ایف آئی اے لاہور نے مونس الہی کی جائیدادیں منجمد کرنے کی رپورٹ پیش کی ،رپورٹ کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں جائیداد ،گاڑیوں کا شو روم اور ایم ای کیپیٹل کمپنی میں شئیرز کو منجمد کیا ،عدالت کاروائی 18 اپریل تک ملتوی کرتی ہے ۔

Leave a reply