گیس ٹیرف میں کمی کے باوجود صارفین کے لیے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

0
0
گیس ٹیرف میں کمی کے باوجود صارفین کے لیے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے گیس ٹیرف میں کمی کے باوجود عوام کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کے لیے اوسط مقررہ گیس قیمت میں کمی کی ہے، تاہم اس کا فائدہ صارفین تک منتقل نہیں کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے دوران گیس کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دونوں گیس کمپنیوں کی مالی صورتحال کو بہتر بنانا اور ان کے مالی خسارے کو کم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اس فیصلے سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

Leave a reply