سونےکی قیمت میں مسلسل تیسرےروزاضافہ 

0
74

 

ہاٹ لائن نیوز : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت اب 2 لاکھ 14 ہزار 800 تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,714 روپے اضافے سے 1,84,156 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 23 ڈالر اضافے کے بعد سونا 1988 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

Leave a reply