
کراچی میں بینکوں سے بڑی رقم نکالنے والے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سندھ پولیس نے سیکیورٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔
پولیس کے مطابق شہر میں بینکوں کے باہر سے رقم لے کر جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے تاکہ ایسے جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔
اس سلسلے میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے بینکوں کے باہر آگاہی بینرز بھی لگائے گئے ہیں، جن میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر پولیس سے رابطہ کریں اور سیکیورٹی حاصل کریں۔
تاہم رپورٹس کے مطابق اعلان کے باوجود ابھی تک زیادہ تر شہری اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا رہے، جس کی ایک بڑی وجہ پولیس سیکیورٹی پر اعتماد کی کمی بھی بتائی جا رہی ہے۔









