سونے کی قیمت نے پھر لگائی اونچی چھلانگ، خریداروں کو ایک اور بڑا جھٹکا

0
19
سونے کی قیمت نے پھر لگائی اونچی چھلانگ، خریداروں کو ایک اور بڑا جھٹکا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 53 ڈالر تک جا پہنچا۔

Leave a reply