سعودی عرب نے عراق سے آنے والے 3 ڈرون مار گرائے

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ عراق کی جانب سے آنے والے 3 ڈرونز کو سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد تباہ کر دیا گیا۔
سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق سعودی افواج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔
ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے خلاف کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مملکت اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔









