سالوں تک نر سمجھا جانے والا دریائی گھوڑا مادہ نکلا

0
26

ہاٹ لائن نیوز : جاپان کے ایک چڑیا گھر میں ایک دریائی گھوڑا 7 سال سے موجود ہے جسے 5 سال کی عمر میں 2017 میں امریکی ریاست میکسیکو سے اوساکا لایا گیا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہپوپوٹیمس جس کا نام انتظامیہ نے جین چن رکھا ہے، افریقی نژاد ہے اور اسے دستاویزات میں نر دکھایا گیا ہے۔

انتظامیہ کیمطابق چڑیا گھر کےمحافظوں کو گھوڑےمیں کوئی مردانہ رویہ نظرنہیں آیا، جسکی وجہ سے انتظامیہ نےدریائی گھوڑے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

انتظامیہ کیمطابق دریائی گھوڑےکی ڈی این اے رپورٹ میں بارہ سالہ مادہ ہونیکا انکشاف ہوا ،جس کیلیے انتظامیہ اب سازگار ماحول بنا رہی ہے۔

Leave a reply