دنیا کا سب سےخوب صورت اڑنےوالا کیڑا

0
114

ہاٹ لائن نیوز : اڑنے والے کیڑوں میں سے جنہیں انگریزی میں موتھ کہا جاتا ہے، پکاسو کیڑے کو دنیا کا سب سے خوبصورت اڑنے والا کیڑا قرار دیا گیا ہے۔

ویسےتو اس کیڑےکاسائنسی نام Baorisa hieroglyphica ہے لیکن اسکے خوبصورت ڈیزائن کی وجہ سے اسکا نام تاریخ کےعظیم مصورپکاسو کےنام پر رکھا گیا ہے اور اسےپکاسوموتھ کا نام دیاگیا ہے۔

اس کا تذکرہ سب سے پہلے ایک برطانوی ماہر حیاتیات فریڈرک مور نے 1882 میں کیا تھا۔ یہ کیڑا جنوب مشرقی ایشا اور شمالی ہندوستان میں پایا جاتا ہے۔

یہ کیڑا عام طور پر رات کا ہوتا ہے اور مختلف لکڑی والے پودوں کا رس کھاتا ہے۔

اگرچہ منفرد ڈیزائن یا سائز والے حشرات اپنے جسم پر بنائے گئے ڈیزائن کو خوفزدہ کرنے، الجھانے یا اپنے اردگرد کے ماحول کو اپنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، لیکن پکاسو کیڑے کا ڈیزائن ابھی تک واضح نہیں ہے۔

Leave a reply